وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نےانسداد پولیو مہم سے متعلق شعور و آگہی کے فروغ پر زور دیا ہے۔
اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی وزیر اعلی ہاؤس میں ملاقاتہوئی جس میں میں پولیو ویکسینیشن، روٹین امیونائزیشن، صحت سہولت پروگرام، کووڈ 19 کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں روٹین ایمیونائزیشن اور انسداد پولیو مہم کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے حکمت عملی پرغور کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان کو پولیو سے پاک بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ انسداد پولیو مہم سے متعلق شعور و آگہی کے فروغ پر بھی زور دیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت نے ہیلتھ کارڈ کا اجراء کیا ہے، ہر ضلع میں ماڈل بورڈنگ اسکول کے قیام کےلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔
جام کمال خان نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ روٹین ایمیونائزیشن کے اہداف کے حصول کو مقررہ وقت پر مکمل کر لیا جائے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا کہ حکومت روٹین ایمیونائزیشن کی افادیت سے بخوبی آگاہ ہے، انسداد پولیو کی مہم کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
