وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مسئلہ کشمیر پر 22 کروڑ پاکستانیوں کے جذبات کے ترجمان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے یوم استحصال کشمیر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دو سال سے اس خطے کے ہٹلر مودی نے کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی سیاہ کاریوں کے باعث اس خطے اور عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، کشمیری عوام کے حق خودارادیت سے انکار بھارتی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے لیکن آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی اس حق میں نہیں، وقت آ گیا ہے کہ ہم عالمی برادری کشمیر میں بھارتی ظلم و استبداد پر اپنی آواز بلند کریں۔
