اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستا نی اور غیر ملکی میڈیا نے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کو بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کیا۔جمعہ کو تمام پاکستانی نیوز چینلز کے علاوہ بھارت،امریکہ ،برطانیہ ،فرانس ،روس سمیت دیگرممالک کے میڈیا نے بھی پاناما کیس میںوزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کو بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کیا۔سپریم کورٹ کی طرف سے پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی تمام پاکستانی ٹی وی چینلز پر تبصرے اورتجزیے شروع ہوگئے قانونی اور سیاسی ماہرین نے نوازشریف کی نااہلی پر اپنی مختلف رائے کا اظہا رکیا۔بھارتی میڈیا نے بھی پاناماکیس کے فیصلے میں خصوصی دلچسپی کااظہار کیا۔تمام بھارتی نیوز چینلز نے نوازشریف کی نااہلی کی خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا اور اسے بہت بڑی خبر قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات اور دیگر معاملات کے حوالے سے تبصرے اور تجزیے کیے جاتے رہے۔امریکی ٹی وی سی این این ،فاکس نیوز،سی این بی سی اور برطانوی ٹی وی بی بی سی سمیت دیگر نشریاتی اداروں نے نوازشریف کی نااہلی کی خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر جاری کیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے وزیر خزانہ اسحق ڈار اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو بھی ڈی سیٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ملکی تاریخ کے اس سب سے بڑے کیس کا حتمی فیصلہ عدالت عظمی کے کمرہ نمبر 1 میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے سنایا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

