کشمیر میڈیا: (ویب ڈیسک)سروس کے شعبہ تحقیق کی ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں انسان اپنے حقوق کے بغیر زندہ ہیں اور بھارت نے اظہار رائے کی آزادی سمیت کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق غضب کررکھے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج اور پولیس کی قتل و غارت گری، ماورائے عدالت قتل، غیرقانونی حراست، تشدد، پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال، املاک کو نقصان پہنچانا اور خواتین کی بے حرمتی کرنا معمول بن گیا ہے۔ان سب کے ساتھ بھارت کے فاشسٹ سیکورٹی ادارے نہتے ،معصوم اور بے قصور کشمیریوں کو بے دردی سے قتل کررہے ہیں۔تحقیقی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں 1989 سے اب تک بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے 95 ہزار سے زیادہ افراد شہید ہوئے، ایک لاکھ60 ہزار سے زیادہ افراد کو غیرقانونی حراست میں لیا گیا جب کہ ایک لاکھ 10 ہزار 334 املاک کو قابض بھارتی فوج نے اس عرصے میں تباہ کیا۔رپورٹ میں 2016 کو مقبوضہ کشمیر میں "آنکھوں سے محرومی "کا سال قرار دیا گیا جب کہ 8 جولائی کو شہید برہان وانی کے لیے کشمیری سڑکوں پر نکلے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی سیکیورٹی اداروں نے ان پر امن مظاہروں کے خلاف چھرے استعمال کرکے سیکڑوں نہتے کشمیریوں کو آنکھوں سے محروم کیا۔ ہزاروں افراد کو اس عرصے میں کسی مقدمے کے بغیر جیلوں میں ڈالا گیا ان میں یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی سمیت متعدد حریت رہنما، ہزاروں سیاسی کارکن، صحافی، سول سوسائٹی کے ارکان بھی شامل ہیں
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

