نئی دہلی (آئی این پی) حکمران جماعت بی جے پی کے امیدوار رام ناتھ کووند 65 فیصد ووٹ لے کر بھارت کے 14 ویں صدر منتخب ہوگئے وہ ،25 جولائی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،وزیراعظم نریندر مودی نے رام ناتھ کو ملک کا صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ اور مختلف ریاستوں کی جانب سے رام ناتھ کی حمایت کرنے پر خوشی ہوئی ہے۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے نامزد امیدوار رام ناتھ کووند 65 فیصد سے زائد ووٹ لے کر نئے بھارتی صدر منتخب ہوگئے ، صدارتی انتخابات میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے لوک سبھا کی پہلی خاتون اسپیکر میرا کمار کو امیدوار نامزد کیا گیا تھا جب کہ حکمران اتحاد نے مشترکہ طور پر اپنا صدارتی امیدوار بہار کے گورنر رام ناتھ کووند کو منتخب کیا تھا دونوں صدارتی امیدواروں کا تعلق دلت برادری سے ہے۔تاہم اب بی جے پی کی منافقت کھل کرسامنے آگئی ہے کیوں کہ رام ناتھ کووند کا تعلق ہندو انتہا پسند راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے بھی ہے بھارتیہ جنتا پارٹی اور آرایس ایس دونوں ہمیشہ سے دلتوں کے سخت خلاف رہے ہیں جب کہ ان کے خفیہ گروپ تاحال دلتوں کے خلاف سازشوں میں ملوث رہتے ہیں اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے25 کروڑ دلتوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے رام ناتھ کو صدارتی امیدوار نامزد کیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

