برطانیہ (ویب ڈیسک)برطانوی شاہی خاندان چھوڑنے پر ہیری افسردہ ہوگئے اور انہوں نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی۔گزشتہ روز بکنگھم پیلس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو شاہی خاندان کے فعال ممبرز کی فہرست سے باہر کردیا گیا ہے۔ہیری اور میگھن مارکل کی علیحدگی پر برطانوی شاہی خاندان کے معاملات طے پاگئے ہیں جس کے تحت دونوں سرکاری پیسہ استعمال نہیں کرسکیں گے۔جوڑےکو اپنےگھرکی تزین وآرائش پرخرچ کیےگئے 31 لاکھ ڈالر واپس کرنے ہوں گے جب کہ ہیری کو افغانستان میں خدمات پر دیے گئے فوجی اعزازات بھی واپس دینا ہوں گی۔برطانیہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے دوران ہیری نے برطانوی خاندان سے علیحدگی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی، امید تھی کہ پبلک فنڈنگ کے بغیر ملکہ کی خدمت اور فوجی تعلق جاری رکھوں لیکن بدقسمتی سے یہ ممکن نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنی دادی اور کمانڈر ان چیف کابےحداحترام ہے، ان کا اور خاندان کا مشکور ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے سینئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جب کہ شاہی جوڑے کے ہاں 8 ماہ قبل بیٹے آرچی کی پیدائش ہوئی تھی۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا شمالی امریکا اور کینیڈا منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جب کہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل اس وقت کینیڈا میں مقیم ہیں۔ا
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

