Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

ملک میں سب کچھ ہوسکتا ہے آصف زرداری اور نوازشریف کی حکومت نہیں،شیخ رشید

By adminجون 8, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور(ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اس ملک میں سب ہو سکتا ہے لیکن آصف زرداری اور نوازشریف کی حکومت نہیں ہوسکتی۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب معیشت بیٹھ جاتی ہے تو ملک بیٹھ جاتے ہیں، ملک میں سب کچھ ہوسکتا ہے لیکن آصف زرداری اور نواز شریف کی حکومت نہیں آسکتی۔ ملک میں سارا بحران چوروں کی وجہ سے آیا ہے، اس ملک کے اصل ڈریکولا گیس اور بجلی میں سبسڈی لینے والے ہیں، اس ملک کا سب سے بڑا دشمن شوگر مافیا ہے، چور اور ڈاکو قانون کی زد میں نہ آئے تو غریبوں کا لاوا پھٹ جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شریف خاندان کا ایشو صرف یہ ہے کہ ملاقات نہیں ہونے دی، میری ماں مر گئی تو میں جیل میں تھا، نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست کا انداز مختلف ہے، شہباز شریف ابھی بھی وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں، شہباز شریف نواز شریف کیلیے راستہ بنا رہے ہیں، شہبازشریف کو قائد حزب اختلاف بنانا سب سے بڑی غلطی تھی۔شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی سے متعلق سوالات نہ پوچھے جائیں، ایسا وزیر نہیں جو کمپنی کی مشہوری کیلئے لگے رہتے ہیں، ہمیشہ نمبر ون سے دوستی اور دشمنی کرتاہوں، عمران خان میری بات سنتے ہیں، اسد عمر کو وزیر دیکھنا چاہتا تھا، عمران خان سے صرف ایک آدمی کی سفارش کی ہے، ان کے گھر مٹھائی بھیجی تو پتہ چلا وہ گھر چھوڑ گئے ہیں، عمران خان نے جو کیا بہتر کیا ہے، عمران خان ایک سال میں سارے مسائل حل کر لیں گے۔پاک بھارت تعلقات پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھارت کو خط لکھا ہے، سب چاہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے چاہیئں۔ بھارتی میڈیا کے لیے اکیلا شیخ رشید کافی ہے، پوری قوم پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے، پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، دونوں ملکوں کے درمیان اگر کسی نے اس بار جنگ کو ٹالا ہے تو وہ جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن اپوزیشن کے پاس کوئی شفاف چہرہ نہیں،سیاسی منظرنامے پر کوئی تبدیلی نہیں دیکھ رہا، بہت سے وزیر تبدیل ہوگئے لیکن کسی کو پتہ نہیں چلا۔کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس نے کراچی میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا ہے، بجٹ کے بعد سندھ جا رہا ہوں۔ بجٹ کے بعد کراچی سرکلر ریلوے چلا کر دکھاﺅں گا۔

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.