Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

معروف کار ساز کمپنیوں کی 16 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری خطرے کا شکار

By adminمئی 18, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان میں معروف کار ساز کمپنی الفطیم کی جانب سے رینالٹ کے منصوبے سے دستبرداری پر غور کرنے سے متعلق رپورٹس پر سرکاری محکموں کا کہنا ہے کہ ‘خلیجی اور فرانس کی کمپنیوں کی جانب سے اب تک کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا’۔اس سے قبل مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ ‘کار ساز کمپنی رینالٹ نے پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ کی سرمایہ کاری کے لیے الفطیم کا لائسنس منسوخ کردیا ہے’، جس کے بعد الفطیم نے منصوبے میں اپنی سرمایہ کاری روکنے کا فیصلہ کیا۔تاہممیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کے چیئرمین ہارون شریف نے کہا کہ انہیں کمپنی سے رابطہ کرنے کے باوجود منصوبے سے دستبرداری یا اس میں تاخیر سے متعلق کسی رپورٹ کی تصدیق موصول نہیں ہوئی۔ال غازی ٹریکٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد حسین نے اس منصوبے کے معاملات سنبھالے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ‘وہ اس وقت یہ تصدیق نہیں کرسکتے کہ الفطیم-رینالٹ کا منصوبہ ختم ہوگیا ہے’۔انہوں نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ ‘ہم اب تک اس منصوبے کا حصہ ہیں اور اس کا جائزہ لینے کے مرحلے میں ہیں’۔فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ مینیجنٹ کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عامر سلیمی نے تصدیق کی کہ الفطیم-رینالٹ منصوبے سے وابستہ کئی افراد یا تو اپنی ملازمت چھوڑ چکے ہیں یا اس وقت نئی نوکری کی تلاش میں ہیں۔دوسری جانب انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے الفطیم گروپ نے گزشتہ برس مئی میں ایم-3 انڈسٹریل سٹی میں 67 ایکڑ اراضی خریدی تھی جہاں پاکستان میں رینالٹ سمیت دیگر گاڑیوں کی تیاری اور اسمبلنگ کے لیے مینوفیکچرنگ پلانٹ تعمیر کیا جانا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبے پر 16 کروڑ 50 لاکھ ڈالر لاگت آنا تھی جس کے نتیجے میں 5 سو ملازمتوں کی آسامیاں نکلنی تھیں لیکن ‘کمپنی نے اب تک پلانٹ کی تعمیر کا آغاز ہی نہیں کیا’۔عامر سلیمی نے کہا کہ انہیں الفطیم کی جانب سے منصوبے سے دستبرداری یا تاخیر کیے جانے کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار 2021 میں ختم ہونے والے آٹو پالیسی کی مدت میں 2023 تک توسیع کا مطالبہ کررہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی سرمایہ کار اسپیشل اکنامک زون انسینٹو کے تحت 10 سالہ ٹیکس چھوٹ میں بھی توسیع چاہتے ہیں۔رواں ہفتے کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان کو الفطیم–رینالٹ منصوبے میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا گیا تھا جس پر وزیراعظم نے متعلقہ محکموں کو آٹو سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کو بچانے کے لیے حکومت کی جانب سے موجود رکاوٹوں کو ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔مزید برآں انجینئرنگ ڈیولمپنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کے عہدیدار نے بتایا کہ انہیں بھی منصوبے میں تاخیر یا خاتمے سے متعلق الفطیم یا رینالٹ کی جانب سے کوئی باقاعدہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔2018 میں الفطیم نے اعلان کیا تھا کہ منصوبے کے ڈیزائن اور پری انجینئرنگ سے متعلق کام جاری ہے اور فیصل آباد میں آن سائٹ سرگرمیوں کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا۔کمپنی نے اپنے اعلان میں یہ بھی کہا تھا کہ منصوبے کو 2018 کی آخری سہ ماہی میں مکمل کیا جائے گا اور 2020 تک پروڈکشن کا آغاز کردیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ معیشت کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی آئی ہے اور جنوری 2018 سے لے کر اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے منصوبے کی لاگت بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کے اقتصادی استحکام میں بھی کمی آئی ہے۔حیران کن طور پر سابق فرانسیسی سینیٹر پاسکل ایلیزرڈ نے 3 رکنی فرانسیسی پارلیمانی گروپ کی قیادت کرتے ہوئے کہا تھا کہ رینالٹ پاکستان میں اپنا مینوفکچرنگ پلانٹ قائم رکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.