رتوڈیرو (ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے علاقوں رتو ڈیرو اور لاڑکانہ میں اب تک سامنے آنے والے 534 ایچ آئی وی کیسز میں سب سے زیادہ 2 سے 5 سال اور 6 سے 15 سال کی عمر کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے اور ان میں بھی سب سے زیادہ تعداد لڑکیوں کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اب تک ایچ آئی ایڈز سے متاثر ہونے والے کم عمر ترین بچے کی عمر ایک ماہ جبکہ سب سے بڑی عمر کے شخص کی عمر 70 سال ہے۔یہ بات اس رپورٹ میں سامنے آئی جو میں فیلڈ ایپی ڈیمالوجی اور لیبارٹری ٹیم نے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز سندھ حیدر آباد نے جمع کروائی۔رپورٹ میں اتائی ڈاکٹروں، غیر منظور شدہ لیبارٹریز اور بلڈ بینکس کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی تجویز دی گئی۔25 اپریل سے 16 مئی تک ک±ل 14 ہزار 810 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں ایچ آئی وی کے 534 کیسز پائے گئے جس میں 49.4 فیصد مرد جبکہ 50.6 فیصد خواتین شامل ہیں۔عمر کے لحاظ سے ایچ آئی وی انفیکشن سے متاثر ہونے والوں کی درجہ بندی میں 2 سے 5 سال کی عمر کے بچے (55.05 فیصد)، 6 سے 15 سال کی عمر کے (18.7 فیصد)، 15 سے 45 سال کی عمر کے (16.4 فیصد) اور 46 سے زائد عمر کے 2.4 فیصد افراد متاثر ہوئے۔اب تک کیے گئے حکومتی اقدامات کے بارے میں بتایا گیا کہ ایس اے سی پی نے رتو ڈیرو تعلقہ ہسپتال میں ایک اسکریننگ کیمپ لگایا جبکہ شیخ زید چلڈرن ہسپتال لاڑکانہ میں ایچ آئی وی/ایڈز کا علاج کا سینٹر قائم کیا گیا۔علاوہ ازیں محکمہ صحت اور ہیلتھ کیئر کمیشن سندھ نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے غیر منظور شدہ لیبارٹریز اور بلڈ بینکس بھی بند کروادیے۔اس کے ساتھ رپورٹ میں مزید چھپے ہوئے کیسز دریافت کرنے کے لیے تعلقہ ہیڈکوارٹر ہسپتال رتو ڈیرو میں مزید اسکریننگ کیمپ کے قیام کی بھی تجویز دی گئی، اس کے ساتھ ایڈز کے پھیلاﺅ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے اور متاثرہ افراد کے قرینی رشتہ داروں کے ٹیسٹ کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔اس کے ساتھ شناخت کیے گئے کیسز کی ایس اے سی پی کے ذریعے کیس مینجمنٹ، فالو اپ اور ضلعی صحت کے حکام اور ایچ آئی وی پروگرام کے درمیان روابط اور تعاون تشکیل دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

