نئی دیلی (نیٹ نیوز) بھارتی حکومت نے انسدادِ بدعنوانی کے خلاف جاری مہم کے دائرے کو پھیلا دیا ہے۔ اب امراء کے ملازمین کے گھروں کے ساتھ ساتھ ا±ن کے مبینہ بینک اکاو¿نٹس کی چھان بین شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئی دہلی حکومت کی جانب سے ٹیکس چھپانے اور ناجائز طریقے سے دولت کمانے والوں کو مزید سخت قوانین کا سامنا ہے۔ ان کے حوالے سے ریئل اسٹیٹ بزنس سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل نریش گپتا کا کہنا ہے کہ یہ قوانین اور ضابطے انتہا ئی ظالمانہ و جابرانہ ہیں۔ گپتا کا یہ بھی خیال ہے کہ مودی حکومت ایک رات میں سارے ملک کے نظام کو درست سمت نہیں دے سکتی اور نہ ہی کسی تبدیلی کا امکان ہے۔نریش گپتا کے مطابق جس شخص پر حکام کو شک ہو گا، اس کے ملنے والے کسی بھی شخص سے پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے اور معلومات کی رسائی کے لیے حکومتی اہلکاروں کو کھلی چھوٹ حاصل ہو گئی ہے۔ اس تناظر میں اب ایسی عمارتوں پر بھی چھاپے مارے جانے کا امکان ہے جہاں امراء کے گھروں میں کام کرنے والی ملازم خواتین رہتی ہیں۔ اسی طرح مالیوں اور ڈرائیوروں کے کھاتے اور مکانوں کی تلاشی بھی ممکن ہے۔حکومت کی انسداد کرپشن کی تازہ مہم کے دوران برآمد کی گئی رقم بحق سرکار ضبط کر لی جائے گی اور اس کے مالک کو سات برس تک کی سزا بھی سنائی جا سکے گی۔ سزا کے ساتھ ساتھ تلاش کی گئی رقم کے پچیس فیصد کے برابر جرمانہ بھی وصول کیا جا سکتا ہے۔ محکمہ ٹیکس کے حکام کے مطابق 235 مشتبہ اکاو¿نٹس کی چھان بین جاری ہے۔ گزشتہ ماہ فروری کے دوران نصف درجن سے زائد بے نامی جائیدادوں کو قبضے میں لیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کسی معمولی سے شک پر کسی بھی امیر شخص کے باغیچےکی زمین میں کھدائی بھی کی جا سکتی ہے۔ اس قانون کو بظاہر ’بے نامی‘ ٹرانزیکشنز کا نام دیا جا رہا ہے۔گزشتہ برس نومبر سے متعارف کرائے گئے ایک قانون کے تحت کسی اور شخص کے نام پر جمع کرائی گئی رقم یا مالی اثاثوں کو ناجائز قرار دے دیا گیا ہے۔ حکومتی حلقوں کے مطابق ٹیکس چھپانے کا بھی یہ ایک ذریعہ ہے۔اسی قانون کے متعارف کرنے کے ایام میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بڑی مالیت کے نوٹوں کی منسوخی سے بھی حکومت نے چھپی ہوئی اربوں روپوں کی دولت کو بازیاب کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ حکومت کے حامیوں کے مطابق مودی سرکار نے ’بلیک منی‘ کے حامل افراد پر اس عمل سے کاری ضری لگائی ہے۔ ان نوٹوں کی منسوخی کے بعد سے بینکوں سے کی جانے والی ٹرانزیکشن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

