گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ) فیس بک کی دوستی نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ہے۔ گوجرانوالہ میں ہڈیالہ کے کھیتوں سے ایک لڑکے کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت شیرون بھٹی کے نام سے کی گئی۔ مقتول کے کزن نے الزام لگایا ہے کہ شیرون بھٹی کو اس کی دوست نائلہ نے قتل کیا ہے۔ شیرون کی نائلہ سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر دوستی ہوئی تھی اور مقتول لڑکی سے ملنے گیا تھا۔ 22 سالہ نوجوان شیرون بھٹی باغبان پورہ کا رہائشی تھا اور اس کی سمبڑیال کی رہائشی نائلہ نامی لڑکی سے دوستی ہوئی تھی اور دونوں ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ نائلہ نے شیرون بھٹی کے ساتھ باہر جانے کا منصوبہ بنایا تھا اور شیرون نے کچھ رقم اکٹھی کی اور اپنی کار بھی بیچی جس کے بعد وہ لڑکی سے ملنے سمبڑیال گیا تھا۔ تاہم اب اس کی نعش ہڈیالہ کے قریب کھیتوں سے ملی ہے۔ پولیس نے فنگر پرنٹس کی مدد سے اس کی شناخت کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے لڑکی کے والدین کو حراست میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے مقتول کا موبائل فون، کپڑے اور دیگر سامان لڑکی کے گھر سے برآمد کر لیا ہے جبکہ لڑکی چند روز قبل ہی نیپال بھاگ چکی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

