بنگلورو(ویب ڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کے ایس ایشواراپا نے کہا ہے کہ ہم مسلمان امیدواروں کو انتخاب لڑنے کے لیے پارٹی ٹکٹ نہیں دیں گے۔بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز جذبات رکھنے والی حکمراں جماعت بی جے پی کے کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے سینیئر رہنما کے ایس ایشواراپا نے کہا ہے کہ بی جے پی کرناٹکا سے مسلمانوں کو انتخاب لڑنے کے لیے ٹکٹ جاری نہیں کیئے جائیں گے۔ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے لیڈر کا کہنا تھا کہ کانگریس مسلمانوں کو صرف بیوقوف بنا رہی ہے وہ بھی مسلمانوں کے ووٹ تو لیں گے لیکن ٹکٹ نہیں دیں گے اور ہم بھی مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دیں گے کیوں کہ مسلمان ہم پر اعتبار نہیں کرتے اگر وہ اعتبار کریں تو بی جے پی انہیں ٹکٹ کے علاوہ دیگر مراعات بھی دے گی۔واضح رہے کہ جیسے الیکشن قریب آرہے ہیں ویسے ویسے ہندو ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے بی جے پی مسلمانوں مخالف جذبات بڑھا رہی ہے، یہ پہلی مرتبہ نہیں جب ایشواراپا نے مسلمانوں کے کیخلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا ہو بلکہ گزشتہ برس بھی کانگریس کی حمایت کرنے ولے مسلمانوں کو ’قاتل‘ اور بی جے پی میں شامل مسلمانوں کو ’اچھے مسلمان‘ قرار دیا تھا جس پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

