ایک پروگرام کے دوران یمن سے ایک سائل نے ٹیلی فون کر کے پوچھا ‘ شیخ صاحب میرے موبائل میں قرآن شریف کی بہت سی تلاوت بھری ہوئی ہے‘ کیا میں موبائل کے ساتھ بیت الخلاءمیں جا سکتا ہوں‘ شیخ صاحب نے جواب دیا ہاں جا سکتے ہیں‘ کوئی حرج نہیں‘ سائل نے سوال دوہرایا‘ شیخ صاحب ‘ میں موبائل میں قرآن شریف کے بھرے ہونے کی بات کررہا ہوں۔شیخ صاحب نے مسکرائے اور جواب دیا ‘ میرے بھائی کوئی حرج نہیں‘ قرآن شریف موبائل کےمیموری کارڈ میں ہو گا تم اسے ساتھ لے کر بیت الخلاءمیں جا سکتے ہو۔سائل کہنے لگا لیکن شیخ صاحب یہ قرآ ن کا معاملہ ہے اور بیت الخلاءمیں ساتھ لے کر جانا اچھا تو ہر گز نہیں ناں! شیخ صاحب نے زچ ہو کر اس سے پوچھا‘ کیا تمہیں بھی کچھ قرآن مجید یاد ہے؟ سائل نے جواب دیا ‘ جی ہاں شیخ صاحب مجھے کئی سورتیں زبانی یاد ہیں۔ شیخ صاحب نے زچ ہو کر کہا اچھا تو پھر ٹھیک ہے‘ اگلی بار جب تم بیت الخلاءجاﺅ تو اپنے دماغ کو باہر رکھ جانا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

