سری نگر(ویب ڈیسک) قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوان عرفان احمد شیخ کو گولی مار کر شہید کردیا۔دنیا بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر کے کامیاب انعقاد سے بوکھلائی ہوئی قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے کئی نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا۔دوسری جانب ضلع پلوامہ میں ہی پانچ روز قبل ناکارہ سمجھ کر گرنیڈ سے کھیلنے والے دو بچے گرنیڈ پھٹ جانے سے شدید زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک بچہ جنید بلال دوران علاج آج اسپتال میں دم توڑ گیا۔ادھر گزشتہ 2 دنوں میں گرفتار کیے گئے سیکڑوں کشمیری نوجوانوں اور مقامی حریت رہنماﺅں کی رہائی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت حریت رہنما یاسین ملک کررہے تھے جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔یاسن ملک کی گرفتاری پر ریلی کے شرکاءمیں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور ریلی نے مظاہرے کی شکل اختیار کرلی۔ مظاہرین نے جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

