ممبئی(خصوصی رپورٹ )بھارتی عامل نے مرگی کے مرض میں مبتلا خاتون اور پیٹ درر سے نجات دلانے کیلئے گریجوایشن کی طالبہ کو زبردستی گائے کا فضلہ کھلا دیا جس سے دونوں خواتین کی حالت غیر ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں نام نہاد عامل نے ساتھیوں کی مدد سے مرگی کی مریضہ جبکہ پیٹ درد میں مبتلا گریجوایشن کی طالبہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر دونوں کو گائے کا فضلہ کھلا دیا ۔واقعے کے بعد خواتین کی حالت غیر ہوئی تو معاملہ پولیس کے نوٹس میں آگیا جس نے لڑکی کے والد اور عامل سمیت 6افراد کو گرفتار کر لیا۔ہولناک واقعہ ضلع لاتر کے ایک گاﺅ ں میں پیش آیا جہاں بی اے کی ایک طالبہ کو پیٹ کے درد کی شکایت تھی لیکن عقل و شعور سے عاری اس کے گھر والوں نے ڈاکٹر سے علاج کے بجائے کالا جادو کرنے والے ہندو عامل کو بلا لیا جس نے لڑکی کے لیے شرمناک طریقہ علاج تجویز کیا اور زبردستی اسے گائے کا فضلہ کھلا دیا، اس گھناونی حرکت میں لڑکی کے گھر والوں نے عامل کا بھرپور ساتھ دیا۔اس لڑکی کے ساتھ ہی گاوں کی ایک اور خاتون جو مرگی کے مرض میں مبتلا تھی اس کے ساتھ بھی یہی انسانیت سوز سلوک کیا گیا۔ ان دونوں خواتین کو پہلے خوب مارا پیٹا گیا اور پھر ہاتھ پاوں باندھ کر زبردستی ان کے ساتھ یہ حیوانی سلوک کیا گیا۔متاثرہ طالبہ یا کسی اور شخص نے پولیس کے پاس واقعہ کی شکایت درج نہ کرائی تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اور کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے والد اور عامل سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

