تازہ تر ین

داعش کا خطرناک ترین اقدام ،لیپ ٹاپ بم

واشنگٹن (اے این این) شدت پسند تنظیم داعش لیپ ٹاپ بم بنانے کی تیاریاں کررہی ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لیپ ٹاپ بم بنانے کا مقصد پروازوں کو نشانہ بنا نا ہے۔نیو یارک ٹائمز کہتا ہے کہ یہ رپورٹ اسرائیلی حکومتی ہیکرز کے دعوﺅں کی بنیاد پر شائع کی گئی۔ اسرائیلی ہیکرز نے یہ معلومات داعش کے نیٹ ورک تک رسائی کے بعد حاصل کی ہے۔رپورٹ کی بنیاد پر امریکانے 21مارچ کو طیاروں میں لیپ ٹاپ اور دیگر برقی آلات لے جانے کی پابندی عائد کی تھی۔ امریکا میں پابندی لگنے کے بعد برطانیہ نے بھی پروازوں میں لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv