ٹوکیو(ویب ڈیسک)جاپانی کمپنی ٹچ فوکس نے ایسی جدید اور سمارٹ عینک بنائی ہے جو صرف ایک ٹچ پر کبھی قریب تو کبھی دور کے چشمے میں بدل جاتی ہے۔ اس چشمے کی بدولت آپ کو قریب اور دور کی الگ الگ عینک کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی اور ایک ہی عینک آپ کے لیے کافی رہے گی۔اس سے قبل ایک اور کمپنی پکسل آپٹکس نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایسے الیکٹرونک چشموں پر کام کررہی ہے جو نہ صرف دور اور قریب کی نظروں کے لیے کافی ہے بلکہ کئی نمبروں کے لحاظ سے ایک بٹن دبانے پر فوکس ہوسکتے ہیں۔ اس کمپنی کے ذکر کے باوجود اب تک ان کی کوئی مصنوعات منظرِ عام پر نہ آسکیں۔تاہم جاپان کی اس کمپنی نے پکسل آپٹکس کے کام کو وہیں سے شروع کیا جہاں سے وہ تھم گیا تھا۔ ٹچ فوکس کمپنی کی عینک میں کنپٹی کے پاس ایک بٹن نصب ہے جو لیکوئڈ کرسٹل سسٹم استعمال کرتا ہے۔ اس عینک کو 20 مختلف فریموں میں پیش کیا جارہا ہے۔عینک کے عدسے مائع قلموں (لیکویڈ کرسٹلز) پر مشتمل ہیں جو دور کی نظر اور مطالعے کے چشمے میں ڈھل جاتے ہیں۔ عینک یوایس بی سے چارج ہوتی ہے اور صرف استعمال کے وقت بجلی خرچ کرتی ہے۔ تاہم اس کی قیمت بہت زیادہ رکھی گئی ہے جو 2200 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

