ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک)خاتون نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کی گیلری میں بچے کو جنم دیدیا۔گزشتہ روز شہزاد کالونی کے رہائشی حسنین کی حاملہ بیوی ساجدزچگی کیلئے ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آئی تو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز نے مبینہ طور پر پہلے پرچی لانے کا کہہ کر گائنی وارڈ سے باہربھیج دیا۔ جس پرخاتون نے گائنی وارڈ کے آﺅٹ ڈور کی گیلری میں ہی بچے کو جنم دے دیا،متاثرہ خاتون کی سا س کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ سے التجا کی کہ پہلے بیڈ دیا جائے مگر ہمیں پہلے پرچی لینے اور الٹرا ساﺅنڈ کرانے کا کہاگیا۔واقعہ پر شہریوں اور لواحقین نے شدید احتجاج کیا ہے۔ مشیر صحت حنیف پتافی نے ونوٹس لیتے ہوئے کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرکو انکوئری آفیسر مقرر کردیاہے ، کمشنر نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ آنے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گل حسن شاہ نے بتایا کہ ساجدہ طبی معائنہ کے لئے ہسپتال آئی آﺅٹ ڈور میں پرچی لینے سے قبل بچہ کی پیدائش ہوگئی۔ سٹاف نے زچہ و بچہ کو ہسپتال میں داخل کیا،دونوں صحت مند ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ 2ماہ میں ٹیچنگ ہسپتال کے گائنی وارڈکے باہر زچگی کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

