کراچی(ویب ڈیسک)فالودے والے، کلرک، اسکول ٹیچر اور فوت ہوئے شخص کے بعد اب دھوبی کا نمبر آگیا، ٹنڈو محمد خان کے دھوبی کے نام جعلی کمپنی نکل آئی۔’اپنی کمپنی’ کا علم خود دھوبی کو منی لانڈرنگ اور جعلی اکاﺅنٹس کی تفتیش کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) سے ملے نوٹس سے ہوا۔25 ہزار قرض لے کر بغیر بینک اکاﺅنٹ کے کام کرنے والے طارق سعید کے چودہ طبق روشن ہوگئے۔ نوٹس کے مطابق اس کی کمپنی نے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی لوہے کی خریداری بھی کی۔جے آئی ٹی نے طارق کو تفتیش کیلئے کراچی بھی طلب کیا ہے اور خریدوفروخت کے معاہدے کی کاپی، بلز اور بینک کی تفصیلات طلب کی ہیں۔طارق کا کہنا ہے کہ وہ مزدور آدمی ہے، اس کا کوئی بینک اکاﺅنٹ بھی نہیں ہے پھر وہ معاہدہ اور خرید وفروخت کی تفصیلات کہاں سے لائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل اورنگی ٹاون کے فالودے شربت والے عبدالقادر کے اکاﺅنٹ میں دوارب 25 کروڑ روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔عبدالقادر اکاﺅنٹ میں رقم کی منتقلی سے لاعلم رہا اور اس کا کہنا تھا کہ میں انگوٹھا چھاپ آدمی ہوں، اردو میں دستخط نہیں کرسکتا، انگریزی میں کیسے کروں گا؟اس کے علاوہ لاڑکانہ کے ایک طالب علم کے نام پر بھی بڑی تعمیراتی کمپنی نے اکاﺅنٹ کھولا اور اس اکاﺅنٹ میں 14-2013 کے دوران ڈیڑھ ارب روپے کی ٹرانسیکشنز ہوئیں تاہم طالب علم اس سے لاعلم تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

