لاہور (ویب ڈیسک)منشا بم کے گھر پر چھاپے کے دوران لاکھوں روپے نقدی و اسلحہ بر آمد ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے پی آئی اے کالونی میں منشا بم کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔چھاپے کے دوران لاکھوں روپے نقدی اور بڑی تعداد میں اصلحہ بر آمد ہوا ہے۔ایس پی معاذ ظفر کا کہنا ہے کہ منشا بم نہ صرف قبضہ مافیا تھا بلکہ جرائم پیشہ بھی تھا۔منشا بم نے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے کرائے پر دی اور 10سال کے دوران 60 کروڑ کمائے۔ایس پی معاذ ظفر کا کہنا ہے کہ منشا بم کی بینک کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔یاد رہے کہ قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والا منشاء بم پولیس کے چھاپے کے دوران مزاحمت کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔سپریم کورٹ نے لاہور میں قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والے منشا بم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ منشاء بم کی 3 اکتوبر کی رات بارہ سے ایک بجے کے درمیان اپنے ڈیرے پر آمد متوقع ہے جس کے بعدپولیس نے اپنے دو اہلکاروں کو وہاں ڈیرے پر نظر رکھنے کے لیے تعینات کیا گیا۔ ایس پی صدر معاذ ظفر کا کہنا ہے کہ موقع پر تعینات پولیس اہلکاروں نے جب منشاء بم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ موجود گارڈز نے مزاحمت شروع کر دی اور منشاءبم پولیس ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو گیا۔البتہ پولیسنے منشاء بم کی گاڑی قبضے میں لے لی تھی۔ جس کے بعد 15 اکتوبر کو منشا بم نے خود ہی سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہو کر گرفتاری دے دی۔منشا بم پولیس کی تحویل میں ہے البتہ منشا بم کے بیٹے طارق منشا نے عدالت سے 5 روزہ حفاظتی ضمانت حاصل کر لی ہے۔کہ لاہور میں قبضہ مافیا منشا بم نے 15 اکتوبر کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہو کر خود گرفتاری دی تھی۔منشا بم سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے چیمبر میں پیش ہوا اور کہا کہ میں خود کو عدالت کے حوالے کرنے آیا ہوں۔ میں پولیس سے چھ±پ کر چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے آیا ہوں، اگر چیف جسٹس نہ ملے تو میں انتظار کروں گا۔ منشا بم نے کہا کہ میرے خلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں۔ میں ایک خاندانی بندہ ہوں اور میں نے کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا۔اس پر اسلام آباد پولیس نے منشا بم کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

