اسلام آباد(ّویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف اور پی ٹی آئی کے مراد سعید کے درمیان صلح ہوگئی جاوید لطیف نے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنی غیر مناسب گفتگو پر شرمندگی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے مراد سعید سے معافی مانگ لی اور کہا ہے کہ کسی کی ماں ، بہن یا بیٹی کے بارے میں کوئی بات نہیں ہونی چاہئے تھی جو کچھ اس دن میرے منہ سے نکلا اس پر شرمندہ ہوں ۔ واضح رہے کہ جاوید لطیف اور مراد سعید کے جھگڑے کا معاملہ جرگے نے حل کیا اور شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہے کہ جاوید لطیف اور مراد سعید نے جرگے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

