Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

پاکستان کی جنوبی ایشیا سے ’گریٹر مڈل ایسٹ‘ منتقلی، کیا فائدہ یا نقصان ہوگا؟

By saqibاپریل 23, 2026
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ورلڈ بینک نے حال ہی میں پاکستان اور افغانستان کو ’جنوبی ایشیا‘ کے گروپ سے نکال کر ’گریٹر مڈل ایسٹ‘ یعنی مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ پر مشتمل نئے خطے میں شامل کر دیا ہے۔ اگرچہ عالمی بینک نے اسے محض ’انتظامی اور تجزیاتی‘ تبدیلی قرار دیا ہے تاہم ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے پاکستان کی معاشی سمت پر اثرات کے ساتھ ساتھ توانائی، مہنگائی اور ترسیلات زر جیسے اہم شعبوں پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

ورلڈ بینک نے اپریل 2026 میں اپنی تازہ جاری کی ہے جس میں پاکستان اور افغانستان کو انتظامی گروپ ’مینا‘ میں شامل کر دیا ہے۔

’مینا‘ میں مشرقِ وسطیٰ کے 14 ممالک اور شمالی افریقہ کے 8 وہ ممالک شامل ہیں، جن کی معیشت اور معاشرت عرب دنیا سے جڑی ہوئی ہے۔ یعنی اس بلاک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، ایران، اسرائیل، سوڈان اور تیونس سمیت 22 ممالک شامل ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کی ’مینا‘ میں شمولیت کے بعد اس گروپ کا نام تبدیل ہو کر ’MENAAP‘ کر دیا گیا ہے اور رکن ممالک کی تعداد 22 سے بڑھ کر 24 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل پاکستان جنوبی ایشیا میں بھارت، بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے ساتھ شامل تھا۔

اس نئی انتظامی تبدیلی کا پسِ منظر سمجھنے کے لیے عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے ممالک کی درجہ بندی کے طریقہ کار کو سمجھنا ضروری ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے دنیا کی معیشت کا موازنہ کرنے کے لیے معاشی حالات اور جغرافیائی مماثلت کی بنیاد پر ملکوں کو مختلف خطوں میں تقسیم کرتے ہیں۔

ورلڈ بینک دنیا کے مختلف ممالک کا ڈیٹا مرتب کرنے اور ان کا جائزہ لینے کے لیے دو بنیادی طریقے استعمال کرتا ہے۔

پہلا طریقہ آمدن کی بنیاد پر ہوتا ہے، اس کا مقصد کسی ملک کی اوسط معاشی صلاحیت اور اس کے شہریوں کے معیارِ زندگی کا اندازہ لگانا ہے۔ اس طریقے سے ورلڈ بینک پوری دنیا کو چار درجات یعنی غریب، مڈل کلاس، اپر مڈل کلاس اور اعلیٰ آمدن والے ممالک میں تقسیم کرتا ہے۔

اس طریقہ کار میں ملک کی کل مجموعی آمدنی کو اس کی کل آبادی پر تقسیم کیا جاتا ہے اور یہ درجہ بندی ہر سال یکم جولائی کو جاری کی جاتی ہے۔

کسی بھی ملک کی صرف آمدن کی بنیاد پر درجہ بندی کرنا کافی نہیں ہوتا کیوں کہ مختلف جغرافیائی خطوں کے اپنے مخصوص معاشی مسائل اور ترجیحات ہوتی ہیں۔ اسی بنیاد پر ورلڈ بینک انتظامی اور تجزیاتی گروپ بھی بناتا ہے، جیسا کہ حال ہی میں بنایا گیا ایک نیا گروپ یا خطہ ’میناپ‘ ہے جس میں پاکستان اور افغانستان کو شامل کیا گیا ہے۔

کسی ملک کو کسی مخصوص ترقیاتی گروپ (جیسے میناپ) میں شامل کرنے کے لیے ورلڈ بینک اس ملک کے مالیاتی نظام، لیبر مارکیٹ اور چیلنجز، جغرافیائی و سیکیورٹی اثرات اور نجی شعبے کی کارکردگی جیسے عوامل کا جائزہ لیتا ہے۔

یعنی آمدنی کی بنیاد پر کی جانے والی درجہ بندی سے یہ طے ہوتا ہے کہ ورلڈ بینک کس ملک کو کتنی آسان یا سخت شرائط پر قرض دے گا جب کہ ترقیاتی اور علاقائی خصوصیات کی درجہ بندی سے یہ طے ہوتا ہے کہ اس خطے کے لیے معاشی رپورٹس، تجارتی پالیسیاں اور موازنے کے پیرامیٹرز کیا ہوں گے۔

مثال کے طور پر پاکستان کی بیرونی آمدنی کا سب سے بڑا حصہ ترسیلاتِ زر کی صورت میں خلیجی ممالک سے آتا ہے۔ یوں اس کی فنانشل لائف لائن مشرقِ وسطیٰ سے جڑی ہے۔

یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ ملک کو روزگار کی فراہمی میں کن مسائل کا سامنا ہے۔ پاکستان اور ’مینا‘ میں شامل ملکوں کو اپنی نوجوان آبادی کے لیے نوکریاں پیدا کرنے کا ایک جیسا بڑا چیلنج درپیش ہے۔

اگر خطے کے مسائل اور جنگی اثرات (مثلاً مہاجرین کا بوجھ، بارڈر ٹریڈ کے مسائل) آپس میں جڑے ہوں تو ان ممالک کو ایک گروپ میں رکھ کر جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس ملک کی معیشت میں نجی شعبہ کے کردار اور حکومتی رکاوٹوں کو بھی زیرِ غور لایا جاتا ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کو اب ان مسائل کا سامنا ہے جو روایتی جنوبی ایشیائی ممالک کے بجائے ’مینا‘ میں شامل ممالک سے زیادہ مماثلت رکھتے ہیں۔ جس میں آبادی کا بے پناہ دباؤ، روزگار کے مواقع کی شدید کمی، علاقائی تنازعات کے اثرات اور نجی شعبے کی محدود کارکردگی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اس خطے میں ترسیلاتِ زر پر بھاری انحصار اور معیشت کو سہارا دینے کے لیے اس کی اشد ضرورت جیسے مشترکہ مسائل بھی موجود ہیں۔

ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو جنوبی ایشیا سے نکال کر ’میناپ‘ میں شامل کرنے کا فیصلہ پاکستان کے لیے ایک انتہائی اہم موڑ ثابت ہوسکتا ہے۔

پاکستان کے لیے اب معاشی اہداف اور مقابلے کی فضا مکمل طور پر بدل گئی ہے۔ پاکستان کو اب ’ایشین ٹائیگر‘ بننے کے بجائے ’مڈل ایسٹ ٹائیگر‘ بننے کا چیلنج درپیش ہوگا۔ جنوبی ایشیا میں پاکستان کا موازنہ نیپال، بھوٹان اور مالدیپ جیسی چھوٹی معیشتوں سے ہوتا تھا لیکن اب مقابلہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے امیر اور مستحکم ممالک کے انفراسٹرکچر اور معاشی ماڈل سے ہوگا۔

اس نئی انتظامی تبدیلی سے پاکستان کو کچھ فوائد بھی حاصل ہوں گے، یعنی پاکستان کے معاشی چیلنجز کا زیادہ حقیقت پسندانہ موازنہ ہو سکے گا۔ اس کے علاوہ توانائی کے مسائل، ریاستی سطح پر معاشی منصوبہ بندی اور نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کرنے میں پاکستان کو مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

saqib

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.