غزہ سے سامنے آنے والی ایک افسوسناک ویڈیو نے عالمی توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں بچوں کے کھیل کے ذریعے جنگ کے گہرے اثرات نمایاں طور پر جھلکتے ہیں۔
غزہ سے سامنے آنے والی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو نے لوگوں کو افسردہ کر دیا ہے۔ اس ویڈیو میں کیمپ میں موجود معصوم بچے اپنی گڑیا کے ساتھ کھیلتے دکھائی دیتے ہیں، مگر کھیل کے دوران وہ گڑیا کو اسٹریچر پر رکھ کر جنازے کی منظر کشی کر رہے ہوتے ہیں۔

