Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

حوصلہ یقین اور مستقل مزاجی

By saqibاپریل 1, 2026
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
نظام کی خوبصورتی اور طاقت یہ کہ طاقتوروں کی مخالفت اور رکاوٹ بھی کامیابی کی راہ میں حائل نہ ہو

ہوا کے ساتھ نۃ چلو  ہوا کا رُخ بدل ڈالو، مستقل مزاج رہو اور آزمائش کی راکھ سے گزر کر کندن بن جاؤ۔ سچے خوابوں کو حقیقت بنا دو، لوگوں کی ہنسی اور تمسخر کو کمزوری کے بجائے اپنی قوت میں تبدیل کر دو۔ گلیوں میں پیدا ہونے والی آہٹ زمانے کی گرج بن جائے۔ بے اعتنائی برتنے والے انتظار کی قطار میں لگ جائیں، نظر انداز کرنے والوں کی نظریں ہٹنے کا نام نہ لیں۔ ہر ایک کو لگے وہ ہمارا ہے، ہم میں سے ہے اور ہماری بات کر رہا ہے، اور نظام کی خوبصورتی اور طاقت یہ کہ طاقتوروں کی مخالفت اور رکاوٹ بھی کامیابی کی راہ میں حائل نہ ہو۔ کیا یہ ممکن ہے؟ ہاں، نہ صرف ممکن ہے بلکہ زہران ممدانی نے اسے ممکن کر دکھایا ہے۔ وہ جب چلا تو شہر میں کوئی اس کے ساتھ نہ تھا۔ اس کی باتوں کو ہنسی میں اُڑایا گیا، اس کے خیالات کو خواب سمجھا گیا۔ وہ لوگوں کو روکتا تو لوگ رکنے کو تیار نہ تھے، اس کی بات سننے کو تیار نہ تھے۔ مگر چشمِ فلک نے تمسخر اُڑانے والوں کو تالیاں بجاتے، نظر انداز کرنے والوں کو قطار میں لگ کر انتظار کرتے، اس کے خیالات کو اپنا خواب سمجھتے اور دوسروں کو بتاتے ہوئے دیکھا۔ مذہب اس کے لیے دیوار نہیں، دروازہ بنا۔ اسلاموفوبیا کی بات ڈنکے کی چوٹ پر کہی، پہلے لوگ سہم گئے پھر ان کے دلوں سے آواز آئی کہ شکر ہے کوئی تو بولا۔ مسجد میں اذان دینے والے، چرچ اور مندروں کی گھنٹیاں بجانے والے اور یہودی عبادت گاہوں کے مقلد بھی اس کے ہمنوا بن گئے۔ وہ بولا، خوب بولا، ڈٹ کر بولا، گرج کر بولا۔ مودی کے خلاف، نیتن یاہو کے خلاف اور سب سے بڑھ کر اپنے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کے ساتھی طبقۂ اشرافیہ کے خلاف۔ زہران نوجوانوں کی آواز بن گیا، نہ صرف آواز بلکہ ان کے دلوں کی دھڑکن۔ اس نے ان کی دلی خواہشات کو زبان دے دی۔ انہیں زہران میں اپنا عکس نظر آنے لگا۔ نیویارک کے پرانے باسی بھی نئی امید کے ساتھ اس کے ہم سفر بن گئے۔ اس نے کہا کہ شہر عمارتوں کا نام نہیں بلکہ انہیں عمارتوں میں اینٹیں لگانے اور اُٹھانے والوں کا نام ہے۔ مشینری اس شہر کی پہچان نہیں، مشین چلانے والے ہی اصل ہیرو ہیں۔ اس نے کہا کہ فیصلہ امیروں نے نہیں، اس شہر کے غریبوں اور اسٹیک ہولڈرز نے کرنا ہے۔ اور پھر فیصلہ ہو گیا۔ نظام اور جمہوریت کی خوبصورتی دیکھیے کہ نہ محکمۂ زراعت کو کام کرنا پڑا، نہ ڈیگو ڈالے والوں کو زحمت اُٹھانا پڑی، نہ قومی مفاد آڑے آیا اور نہ نظریۂ ضرورت۔ نہ فارم 45 کی آواز آئی، نہ 47 کی بازگشت۔ ممدانی کے سینے پر غداری کا تمغہ بھی نہیں سجا۔ نہ کسی کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے، نہ ایف آئی آر درج ہوئی۔ پیکا ایکٹ بھی استعمال نہیں کرنا پڑا اور یوں ممدانی جیت گیا۔ زمانے کے لیے ایک نئی روشنی، ایک نئی امید کہ طویل سکوت ٹوٹ بھی سکتا ہے۔ حوصلے، یقین اور مستقل مزاجی کے ساتھ۔۔۔

طارق محمود 30 سال سے زائد عرصے سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ ان دنوں سماء ٹیلی وژن میں ڈائریکٹر نیوز کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

saqib

Keep Reading

سنی اتحاد کونسل کااچھا فیصلہ

پاکستان میں سیاست اور سیاسی جماعتیں

قائد کے فرمودات اور پاکستان

چیمپئن کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی

پی ٹی آئی حکومت اور بلدیاتی الیکشن

ہم قرضے معاف کروانا اعزاز سمجھتے ہیں

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.