تازہ تر ین

پاک سعودی دوطرفہ تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد: پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہوا۔

سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر47.30 فیصد جبکہ سعودی عرب سے درآمدات میں 37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات کاحجم 442.82 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 47.30 فیصدزیادہ ہے۔

دوسری جانب پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مجموعی طورپر6.678 ارب ڈالرکی بیرونی معاونت موصول ہوئی۔

وزارت اقتصادی امورکی جانب سے جاری کردہ ماہواررپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی 2023 تا فروری 2024) کی مدت میں کثیرالجہتی شراکت داروںکی جانب پاکستان کو مجموعی طورپر2.635 ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv