تازہ تر ین

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اسپیکر اور گورنر آمنے سامنے

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اسپیکر اور گورنر آمنے سامنے آگئے، اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اسپیکر بابر سلیم سواتی نے محکمہ قانون سے رائے مانگ لی۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے محکمہ قانون سے پوچھا ہے کہ کیا گورنر کا اجلاس بلانا قانون کے مطابق ہے؟

انہوں نے محکمہ قانون کو بھیجے گئے مراسلے میں لکھا کہ اسمبلی اجلاس بلانے کا گورنر کا آرڈر اپوزشن لیڈر عباداللہ ذاتی طور پر سیکرٹری کے دفتر میں پہنچایا، جو گورنر ہاوس سے خط وکتابت کا درست طریقہ کار نہیں۔

 

گورنر غلام علی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر رکھا ہے، جس میں مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین اور اقلیتی نمائندوں نے حلف اٹھانا ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv