Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

فرانسیسی کمپنی کا پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے میں اظہار دلچسپی

By saqibمارچ 15, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: فرانس نے پاکستان کو قدری مائع گیس (ایل این جی) فراہم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ایک دہائی قبل یعنی سن 2010 میں جب پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت تھی تو اس وقت بھی ایک فرانسیسی کمپنی جی ڈی ایف سوئز کو 35 لاکھ ٹن ایل این جی فراہم کرنے کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا تاہم یہ معاملہ عدالت جا پہنچا تھا کیونکہ عدالت کو بتایا گیا تھا کہ فرانسیسی کمپنی کو دیے گئے کنٹریکٹ کی وجہ سے ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوگا تاہم عدالت کی جانب سے سوموٹو نوٹس لینے اور عدالتی تحقیقات سے یہ بات ثابت نہیں ہوسکی تھی اور حکومت سے کہا گیا تھا کہ وہ اس معاہدے پر نظر ثانی کرے اور اس وقت کے وزیر اعظم کو ہدایت جاری کی گئی تھی وہ اپریل 2010 میں دوبارہ ہونے والی بولی کے مرحلے کی خود نگرانی کرے۔

اس وقت وزارت پٹرولیم اور وزارت قانون کے درمیان رساکشی کے باعث ایل این جی درآمد کے اس منصوبے کو منسوخ کرنا پڑا تھا جس کے بعد سے آج تک فرانسیسی کمپنی نے کبھی کسی بھی ایل این جی فراہمی کی پیشکش میں حصہ نہیں لیا۔

2015 میں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں قطر سے ایل این جی فراہمی کا معاہدہ کیا گیا اور ملک میں ایل این جی کی فراہمی شروع ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے اپنے قدرتی گیس کے ذخائر ہر سال 6 فیصد کے حساب سے کم ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں گیس کی طلب بڑھتی جارہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب فرانسیسی کمپنی نے دوبارہ پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے کیونکہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہی قطر سے گیس فراہمی کا معاہدہ ہوسکا تھا اسی لیے اب مسلم لیگ ن کے برسر اقتدار آنے کے بعد فرانسیسی کمپنی کو بھی امید ہے کہ وہ گیس فراہمی کا معاہدہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی۔

حال ہی میں پاکستان کے وزیر توانائی ڈاکٹر مصدق ملک سے فرانسیسی ڈپٹی ہیڈ آف مشن گیلوم ڈبوئس (Guillaume Dabouis)کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان کے توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران فرانسیسی حکام نے پاکستان کے توانائی کے منظر نامے کے مختلف پہلوؤں میں سرمایہ کاری کرنے میں فرانس کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا، جس میں ایل این جی کارگو کی فراہمی سے لے کر توانائی کے وسائل کی تلاش تک اور ملک کے اندر توانائی کی تجارت، تقسیم اور ترسیل کو بڑھانے کے منصوبے شامل ہو سکتے ہیں۔

جمعرات کے روز ہونے والی ملاقات میں فرانسیسی وفد نے لائن لاسز کو کم کرنے اور مجموعی طور پر پاکستان کے توانائی کے شعبے کو بہتر بنانیکے اقدامات میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

فرانسیسی حکام سے ملاقات کے دوران وزیر توانائی ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان کے توانائی کے چیلنجوں سے جامع طور پر نمٹنے کے لیے اپنی تمام کوششیں وقف کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انھوں نے یقین دلایا کہ نئی حکومت ایک مکمل اور مضبوط منصوبے کے ساتھ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رجوع کرے گی۔

وزیر توانائی نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے کسی بھی معاہدے کو پاکستانی عوام کے بہترین مفادات سے ہم آہنگ کیا جائے۔

saqib

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.