Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

پی ٹی آئی حکومت میں ایمنسٹی سے مستفید ڈیولپرز، بلڈرز کے سرٹیفکیٹس کی تصدیق کروانے کا فیصلہ

By saqibمارچ 14, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو دی جانے والی ایمنسٹی اسکیم سے اربوں روپے کافائد اٹھانے والے ڈیولپرز اور بلڈرز کے جمع کروائے گئےکمپلیشن سرٹیفکیٹس کی آئی کیپ کی تسلی بخش کوالٹی کنٹرول ریویو کی ریٹنگ رکھنے والی چارٹرڈ اکاونٹنٹ کمپنیوں سے تصدیق کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 399(I)/2024 کے ذریعے آئی کیپ کی تسلی بخش کوالٹی کنٹرول ریویو کی ریٹنگ رکھنے والی چارٹرڈ اکاونٹنٹ کمپنیوں کو ایمنسٹی اسکیم سے اربوں روپے کا فائد اٹھانے والے ڈیولپرز اور بلڈرز کے جمع کروائے گئے کمپلیشن سرٹیفکیٹس کی تصدیق کے اہل قرار دینے کے لیے نوٹیفائی کردیا ہے۔

ایمنسٹی اسکیم کے تحت اس سے فائدہ اٹھانے والوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھا جاسکتا تھا اور ٹیکسوں میں بھی چھوٹ اور مراعات دی گئی تھیں۔

ایف بی آر کے سینئر افسر نے اس حوالے سے بتایا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک مقررہ مدت میں پراجیکٹس مکمل کرنے والے ڈیولپرز اور بلڈرز سمیت ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکسوں میں چھوٹ اور رعایات پر مبنی ایمنسٹی اسکیم دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ایمنسٹی اسکیم کے تحت ٹیکسوں سے چھوٹ اور رعایات حاصل کرنے کے لیے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے ڈیولپرز اور بلڈرز کے لیے اہلیت کا معیار مقرر کیا تھا، جس کے تحت ڈیولپرز اور بلڈرز کے لیے ضروری تھا کہ وہ کم ازکم 50 فیصد پلاٹس فروخت کے لیے بک کرچکے ہوں۔

شرائط کا ذکر تے ہوئے افسر نے بتایا کہ اسی طرح کم ازکم 40 فیصد پلاٹس اور گھر یا فلیٹس فروخت کرکے اس کی سیل پروسیڈنگ مکمل کرچکے ہوں، اسی طرح ڈیولپرز اور بلڈرز کے لیے ضروری تھا کہ رہائشی اور کمرشل پراجیکٹس کی کم ازکم 50 فیصد سڑکوں کی تکمیل سے متعلق نیسپاک سے سرٹیفکیٹ حاصل کرچکے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ دیگر قانونی لوازمات پورے کرنا بھی لازم قرار دیا گیا تھا۔

ایف بی آر کے افسر کا کہنا تھا کہ اس اہلیت کے معیار کے مطابق ان ڈیولپرز اور بلڈرز کو ٹیکسوں سے چھوٹ اور مراعات لینے اور ذرائع آمدن نہ پوچھے جانے کی سہولت حاصل کرنے کے لیے کمپلیشن سرٹیفکیٹ جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان سرٹیفکیٹس کی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف پاکستان(آئی کیپ)کی کوالٹی کنٹرول ریویو کی تسلی بخش ریٹنگ رکھنے والی کمپنیوں سے تصدیق کروانے کی شرط بھی رکھی گئی تھی اور ان کمپنیوں کو ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفائی کیا جانا تھا۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ڈیولپرز اور بلڈرز سمیت ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے سرمایہ کاروں کے کمپلیشن سرٹیفکٹس کی تصدیق کے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے تھے کیونکہ ایف بی آر کی طرف سے آئی کیپ کی تسلی بخش کوالٹی کنٹرول ریویو کی ریٹنگ رکھنے والی چارٹرڈ اکاونٹنٹ کمپنیوں کونوٹیفائی نہیں کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب اس قانونی تقاضے کو پورا کرنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئی کیپ کی تسلی بخش کوالٹی کنٹرول ریویو کی ریٹنگ رکھنے والی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کمپنیوں کو نوٹیفائی کر دیا ہے، جس کے تحت 30 ستمبر 2023 اور اس کے بعد تک آئی کیپ کی تسلی بخش کوالٹی کنٹرول ریویو کی ریٹنگ رکھنے والی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کمپنیاں ہیں وہ کمپنیاں ڈیولپرز اور بلڈرز سمیت ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے سرمایہ کاروں کے کمپلیشن سرٹیفکٹ کی تصدیق کرسکیں گی۔

حکام کا کہنا تھا کہ جن ڈیولپرز اور بلڈرز کے جمع کروائے گئے کمپلیشن سرٹیفکیٹس کی یہ نوٹیفائیڈ چارٹرڈ اکاونٹنٹ کمپنیاں تصدیق کریں گے انہیں ٹیکسوں میں چھوٹ کی سہولت حاصل رہے گی اور ان سے ذرائع آمدن بھی نہیں پوچھے جائیں گے تاہم جن ڈیولپرز اور بلڈرز کے جمع کروائے گئے کمپلیشن سرٹیفکیٹس کی تصدیق نہیں ہوسکے گی یا وہ اہلیت پر پورا نہیں اترے ہوں گے، ان سے ٹیکس واجبات بھی وصول کیے جائیں گے اور قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ذرائع آمدن کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی جاسکے گی۔

saqib

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.