تازہ تر ین

بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر کا ایئرہیڈ کوارٹرز کا دورہ، سربراہ ایئرچیف مارشل سے ملاقات

بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر نے ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کادورہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بحرینی کمانڈر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور حکومتی سطح پر تعاون پربات چیت کی گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ڈرون ٹیکنالوجی، سائبر اورنیٹ ورکنگ ڈومین میں تعاون پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بحرینی کمانڈرنے پاک فضائیہ کے سائبر کمانڈ کا بھی دورہ کیا، بحرینی کمانڈر کو پاک فضائیہ کے آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی بحرینی کمانڈرنےپاک فضائیہ کےاہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو خوب سراہا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv