تازہ تر ین

ملتان؛ حرم گیٹ کے قریب 3 منزلہ عمارت گرنے سے 9 افراد جاں بحق

ملتان: حرم گیٹ محلہ جوادیاں کے قریب 3 منزلہ عمارت گرنے سے 9 افراد جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

ملتان میں حرم گیٹ محلہ جوادیاں کے قریب 3 منزلہ عمارت دوسرے گھروں پر گرنے سے 9 افراد جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 منزلہ عمارت کچے پکے گھر پر گری جس کے ملبے تلے دب ایک ہی گھر کے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے، تین منزلہ عمارت غیر محفوظ بنی ہوئی تھی، لنٹر گرنے سے عمارت دوسرے گھر پر جاگری۔

ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ سے ابھی تک 8 افراد کو ریسکیو کر کے ایمبولنس کے ذریعے نشتر اسپتال کے لیے روانہ کر دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv