تازہ تر ین

عام انتخابات میں فوج تعینات کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

 اسلام آباد: عام انتخابات میں فوج تعینات کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے 8 فروری کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں فوج کی کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے۔

نگراں وفاقی کابینہ کی جانب سے سمری منظور کیے جانے کے بعد عام انتخابات میں فوج کی بطور کوئیک رسپانس فورس تعیناتی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی انتخابات کے دوران فوج تعینات کرنے کے لیے خط لکھا تھا، جس میں 2 لاکھ 77 ہزار اہل کار طلب کیے گئے تھے، جن میں پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے اہل کار شامل ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں 8 فروری کو انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں جب کہ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں۔ ملک میں عام انتخابات اپنے مقرر وقت پر ہوں گے۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں بلدیاتی اور کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تکمیل تک سندھ،خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کینٹ بورڈز کے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی ادارے صرف روزمرہ کے اموراور الیکشن تک صفائی ستھرائی کا کام کریں گے لیکن نئی اسکیم کا اجراء یا ٹینڈر نہیں کرسکتے۔ وہ ترقیاتی کام بھی جاری رہیں گے جن کا اعلان عام انتخابات کے شیڈول جاری ہونے سے قبل ہوا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv