تازہ تر ین

سندھ کی 2 بڑی سیاسی شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شامل

صوبہ سندھ کی ممتاز شخصیات کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، صوبہ سندھ کی 2 بڑی سیاسی شخصیات جام قائم اور جام کرم نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں جام قائم اور جام کرم نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا

شہباز شریف نے جام قائم اور جام کرم کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، آپ کی آمد سے صوبہ سندھ اور پورے پاکستان میں ترقی کا سفر تیز کرنےمیں مدد ملے گی ، ترقی کا سفر پورے ملک میں یکساں انداز میں آگے بڑھائیں گے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن، مرکزی رہنما سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، رانا مشہود اور کھیل داس کوہستانی بھی موجود تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv