Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

190 ملین پاونڈ رقم سے ایک دھیلا بانی پی ٹی آئی کے پاس نہیں آیا، لطیف کھوسہ

By adminدسمبر 27, 2023
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

تحریک انصاف کے وکیل اور رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ موجودہ چیف جسٹس نے 190ملین پاونڈ کی تمام رقم قومی خزانے میں منتقل کروا دی ہے، اس رقم سے ایک دھیلا بانی پی ٹی آئی کے پاس نہیں آیا۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنسز میں ضمانت کی درخواستوں سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردارمظفرعباسی اور دیگر ٹیم، بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اوردیگر وکلاء بھی عدالت پیش ہوئے۔ اور فریقین نے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دئیے۔

آج کی سماعت میں ملزمان کو ریفرنسز کی نقول بھی فراہم نہ کی جاسکیں، اور عدالت نے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نےدونوں ریفرنسزمیں ضمانت بعدازگرفتاری دائرکررکھی ہے۔

لطیف کھوسہ کی میڈیا سے گفتگو

سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آج میراتھن سیشن ہوا، الیکشن کمیشن بھی تشریف لائی، سائفر کیس بھی تھا، سائفر کیس میں اوپن ٹرائل ایک طرف رہا انہوں نے بند کمرہ کر دیا۔

وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بھی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی، بشری بی بی ہی دو ضمانت قبل از گرفتاری کی بھی سماعت ہوئی، عدالت کو بتایا بانی چیئرمین 3 سیٹوں سے امیدوار ہیں ان کی ضمانت پہلے سنی جائے، تاکہ وہ الیکشن بھی لڑ سکیں اور اپنی پارٹی مہم ہو بھی لیڈ کر سکیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ 190 ملین پاونڈ کیس میں بانی چیئرمین کی ضمانت کی سماعت پہلے کروائی، ظاہر ہے نواز شریف ظل سبحانی اور ان کے فرزند ارجمند کو کوئی نہیں پکڑ سکتا، موجودہ چیف جسٹس نے 190ملین پاونڈ کی تمام رقم قومی خزانے میں منتقل کروا دی ہے، اس رقم سے ایک دھیلا بانی پی ٹی آئی کے پاس نہیں آیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شہزاد اکبر نے سمری بنا کر کابینہ کے سامنے رکھی تھی، کوئی جرم سرے سے ہوا ہی نہیں کہ بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو ملزم بنایا جائے، سوہاوہ میں یونیورسٹی موجود ہے، نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے پئے لگا کر بانی چیئرمین کو پابند سلاسل کیا گیا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ توشہ خانہ کا ریکارڈ بھی منگوانے کا کہا ہے، بانی چیئرمین نے تو توشہ خانہ کی رقم 20سے بڑھا کر 50فیصد کر دی تھی۔

وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ اعظم خان کے بارے میں کہا کہ انھیں 2 ماہ تک محبوس رکھا گیا،

لطیف کھوسہ نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے واضح کر دیا کہ کسی وزیراعظم کو عزت سے نہیں جانے دیا، اب یہ کھیل تماشہ بند ہونا چاہیئے، الیکشن ہونے چاہیئے، بانی چیئرمین عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے، جبر، تشدد سے پی ٹی ائی کو جلا ملتی ہے۔

وکیل پی ٹی آئی نے بتایا کہ نیب پراسیکیوٹر نے کل کے لئے دلائل دینے کی مہلت مانگی ہے، اب مزید سماعت کل دن 12بجے ہو گی۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم نے درخواست دی تھی یہ 1947سے جتنے تحائف کسی نے لئے انکی فہرست بھی آنی چاہیئے، یہ پہلا وزیراعظم ہے جس پر توشہ خانہ کا مقدمہ بنا، بانی چیئرمین پر کوئی کیس نہیں بن سکتا۔

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.