الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارٹی سربراہان کی فہرست سے بانی پی ٹی آئی کا نام ہٹا دیا، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی۔
الیکشن کمیشن کی جاری کردہ سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست کے مطابق الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہان کی فہرست سے بانی پی ٹی آئی کا نام ہٹا دیا۔
الیکشن کمیشن نے فہرست میں تحریک انصاف کو بغیر قیادت کے ظاہر کیا ہے۔
اس کے علاوہ پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کو بھی بطور سیاسی جماعت فہرست میں شامل کر لیا گیا۔
ویب سائٹ پر جاری فہرست کے مطابق الیکشن کمیشن میں 175 سیاسی جماعتیں ہیں۔
دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی خصوصی نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ترجیحی فہرست روک دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی ترجیحی فہرست جاری نہیں کی تھی۔ خصوصی نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجیحی فہرست میں 20 افراد شامل ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی ترجیحی فہرست چھ ناموں پر مبنی ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی ترجیحی فہرست میں منزہ حسن پہلے اور فردوس عاشق دوسری ترجیح ہیں۔