نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، نگراں حکومت کی مدت میں توسیع کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگراں حکومت آئینی عمل کی پیداوار ہے، پاکستان کے آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ دینا، اس میں تبدیلی اور توسیع کرنے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس ہے۔