تازہ تر ین

رشی سُونک انتظارمیں لیکن سرکاری رہائشگاہ کا دروازہ ہی نہ کھلا، ویڈیو وائرل

بھارتی نژاد برطانوی وزیراعظم رشی سُونک کو سرکاری رہائشگاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کا دروازہ وقت پر نہ کھلنے کی وجہ سے خفت اٹھانی پڑ گئی۔

نیدرلینڈز کے وزیراعظم کا استقبال کرنے کے بعد انہیں اندر لے جانے والے رشی سونک کے لیے دروازہ ہی نہ کھولا گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ہم منصب پہلے تو 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کا دروازہ مکھلنے کا انتظار کرتے رہے اس کے بعد ادھر ادھر دیکھنے لگے۔

بالآخر کچھ تاخیر سے دروازہ کھلا اور دونوں گھر کے اندر چلے گئے۔

برطانوی وزیراعظم کی بےچینی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے چلبلے تبصرے کیے۔

کئی صارفین کا ویڈیو دیکھ کرکہنا تھا کہ دروازہ کھل گیا ورنہ لگ رہا تھا کہ دونوں وزرائے اعظم دیوارپھاند کر اندر جائیں گے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیرارظم کی سرکاری رہائشگاہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث باہرسے نہیں کھولا جاسکتا اسے اندر موجود محافظ ہی کھولتے ہیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv