تازہ تر ین

غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پراسرائیل کے وحشیانہ حملے، ایک روز میں 110 شہید

غزہ: اسرائیل کے غزہ اور خان یونس میں مہاجر کیمپوں میں حملوں کے دوران مزید 110 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس ، بریج کیمپ، دیر البلح اور نصیرات میں پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کی۔ اسرائیلی بمباری سے وسطی غزہ میں کم ازکم 45 فلسطینیوں کو گزشتہ روز شہید کردیا گیا ۔ دیر البلح کے علاقے میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے فلسطینیوں کے گھروں کو نشانہ بنا کر بمباری کی۔ فلسطینی وزارت صحت نے کم ازکم 45 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

غزہ پر اسرائیل کے 2 ماہ سے جاری حملوں میں 7 ہزار بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 16 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 43 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی مسلسل بمباری سے کھنڈر بن جانے والی رہائشی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے شہریوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv