تازہ تر ین

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی، 100 انڈیکس نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاوربار کے مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے۔

رواں ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں کے ایس ای 100 انڈیکس 336 پوائنٹس اضافے کے بعد 63 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

100 انڈیکس 336 پوائنٹس بڑھ کر 63 ہزار 293 پر جا پہنچا ہے جو گزشتہ روز 62 ہزار 956 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نے 277 پوائنٹس کمی سے کاروباری دن کی کم ترین سطح 62 ہزار 215 بنائی اور پھر کاروبارکے اختتام تک مسلسل اضافے سے 462 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 956 پر کیا۔

100انڈیکس نے کاروبار کے اختتام سے چند منٹ پہلے کاروباری دن کی اور اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح 63 ہزار 36 بھی بنائی تھی۔

بازار میں کل 76 کروڑ 54 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 30 ارب85 کروڑ روپے سے زائد رہی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv