پاکستان تحریک انصاف کا مریم اورنگزیب کے انٹرا پارٹی انتخاب کے حوالے سے دیے گئے بیان پر ردعمل: مریم اورنگزیب کا بیان عوام سے مسترد ہونے کے بعد آئندہ عام انتخابات میں ان کی یقینی شکست کے خوف اور بوکھلاہٹ کا مظہر ہے، پسِ پردہ سمجھوتوں اور خفیہ ڈیلز کے ذریعے اقتدار میں آنے والے کس منہ سے انتخابات کی شفافیت کی بات کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن پر سوال اٹھانے سے پہلے بتائیں کہ ان کا اپنا سیاسی پس منظر اور حیثیت کیا ہے، مریم اورنگزیب کا ن لیگ میں کردار محض شریف خاندان کی ازلی غلامی اور ان کے جرائم کی پردہ پوشی کے سوا کچھ نہیں، تحریک انصاف ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے موروثی سیاست کے تصور کو دفن کرتے ہوئے قابل اور محنتی افراد کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے، تاریخ گواہ ہے کہ موروثی سیاست کی علمبردار ن لیگ نے پارٹی کے مرکزی عہدوں سے لے کر وزارتوں تک کو کبھی شریف خاندان سے باہر نہ جانے دیا، کرپٹ شریفوں کے درباریوں کو مسلسل جی حضوری کے باوجود پارٹی تقاریب میں شریف خاندان کے برابر کھڑا ہونے تک کی اجازت نہیں ہے، "لاڈلے” کو ایک بار پھر ڈیل کے ذریعے اقتدار پر قابض کرنے کے تمام فارمولے ناکام ہوتے دیکھ کر ن لیگ شدید اضطراب کی کیفیت میں ہے، ن لیگ تحریک انصاف کے الیکشن کا رونا رونے کی بجائے عوام کا دروازہ کھٹکھٹانے پر توجہ دے تو شاید مزید ذلت و رسوائی سے بچنے کا کوئی سامان ہو سکے، ترجمان تحریک انصاف
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

