تازہ تر ین

کینیڈا اور بھارت کے تجارتی محاذ پر تعلقات کشیدگی اختیار کر گئے

 بھارت میں منعقد جی 20 اجلاس کے بعد کینیڈا اور بھارت کے درمیان تنائو پیدا ہو گیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران دو طرفہ ملاقاتوں میں سکھوں سمیت مختلف معاملات پردوٹوک جواب دے دیا ہے۔

جس کے بعد کینیڈا اور بھارت کے تجارتی محاذ پر تعلقات کشیدگی اختیار کر گئے ہیں،کینیڈا نے اکتوبر میں طے شدہ بھارت کیلئے تجارتی مشن ملتوی کر دیا۔

کینیڈا کے وزیر تجارت نے کہا ہے کہ اکتوبر میں طے شدہ بھارت کے لیے تجارتی مشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی حکام نے کہا ہے کہ کینیڈا میں سیاسی سرگرمیوں پر اعتراضات کے سبب تجارتی معاہدے پر بات روک دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں سکھوں کے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے کینیڈا پر تنقید کی تھی۔

مودی کی تنقید پر کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ کینیڈا میں ہر شہری کو پرامن احتجاج اور آزادی رائے کا حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو بھارت میں جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے گئے تھے تاہم وہ اپنے دورہ بھارت سے خوش نہیں ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv