Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

سعودی عرب، یو اے ای اور قطر پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرینگے: سابق سعودی سفیر

By adminجولائی 26, 2023
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے پاکستان کی معاشی خود انحصاری کے پلان میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، خلیجی ممالک نے پاکستانی معاشی ترقی میں شراکت دار بننے کا عندیہ دے دیا۔

پاکستان میں سابق سعودی سفیر علی عواد العسیری نے اپنے مضمون میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کریں گے اس حوالے سے پاکستان ساورن فنڈ بنایا جائے گا، ساورن فنڈ بیوروکریٹک اور ریگولیٹری دقتوں سے پاک ہوگا، سات ریاستوں کے 2.3 ٹریلین روپے (8 ارب ڈالر) کے اثاثے اس فنڈ میں منتقل کئے جا رہے ہیں۔

مضمون میں مزید لکھا گیا ہے کہ حصص اور فروخت کے ذریعے ساورن فنڈ میں مزید اضافہ ہو گا، فنڈ کی آمدن بڑی سرمایہ کاری کیلئے استعمال ہو گی، حکومت خلیجی ممالک کے ساتھ مل کر خسارے والے اداروں کی نجکاری اور لیزنگ پر کام کرے گی، 2035 تک پاکستان کی معیشت ایک ٹریلین ڈالر ہو جائے گی، یو اے ای کے ساتھ جامع معاشی شراکت داری طے پا گئی ہے۔

علی عواد العسیری نے لکھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر استحکام کی راہ پر ڈال دیا، انہوں نے بہترین کام کیا ہے، شہباز شریف نے پاکستان کی معاشی بحالی کے امکانات میں اضافہ کر دیا ہے، حکومت نے معاشی، سیاسی، سلامتی اور خارجہ محاذ پر نمایاں پیش رفت کی، وزیر اعظم کو اپریل 2022 میں ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ڈیفالٹ سمیت مشکل ترین حالات کا سامنا تھا۔

سابق سعودی سفیر نے لکھا کہ دہشت گردی کی تازہ لہر نے مزید مسائل بڑھائے، خارجہ سطح پر بڑی طاقتوں کے ساتھ تعلقات انتہائی بُری سطح پر تھے، با اعتماد ساتھیوں کا اعتماد بحال کرنا کٹھن چیلنج تھا، وزیر اعظم شہباز شریف نے انتہائی پیچیدہ حالات کا رُخ بڑی کامیابی سے موڑا ہے، اتحادیوں، سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ اور فارن پارٹنرز کے ساتھ مل کر حالات کو مستحکم کیا۔

مضمون میں مزید لکھا گیا کہ پاکستان اب مستحکم ہے اور نگران دور کی طرف جا رہا ہے، سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل ’وَن۔ونڈو‘ کی سہولت دینے کیلئے بنائی گئی ہے، آرمی چیف اور دیگر فوجی حکام کی شمولیت سے تسلسل، شفافیت اور اکاؤنٹبیلیٹی کی اہم ضمانت مل گئی ہے، معاشی بحالی کے اس منصوبے کا انحصار کئے جانے والے ٹھوس اقدامات پر ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سعودی ویژن 2030 سے پاکستان کو معاشی ترقی کے بے پناہ مواقع مل سکتے ہیں، ہنرمند پاکستانیوں کو خلیجی ممالک میں روزگار ملے گا، پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت سمجھتی ہے کہ خلیجی ممالک پاکستان کو معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں۔

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.