تازہ تر ین

توہین عدالت نوٹس: اسد عمر نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے معافی مانگ لی

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) توہین عدالت نوٹس پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی، سی پی او، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر عدالت میں پیش ہوئے۔ رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے توہین عدالت نوٹس پرمعافی مانگی۔ دوران سماعت رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ عدالتوں اور ججز کو نشانہ بنانا مقصد نہیں تھا، تقریر سے غلط مطلب اخذ کیا گیا۔ جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ہمیں اچھی طرح علم ہے آپ نے کیا کہا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv