تازہ تر ین

کوئٹہ میں بھی دھماکا، 8 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا ہوا جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکا ہوا ہے، دھماکا کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
دھماکے کے باعث گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے والی جگہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ 4 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv