Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

قانون کی بالادستی سے تبدیلی آئیگی ، نظام کرپٹ ہو تو چند لوگ امیر باقی ملک غریب ہوجاتا ہے: عمران خان

By adminاگست 3, 2021
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لوٹ مار سے کبھی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ،روٹی ، کپڑا ، مکان کی بات ہوتی رہی مگر کبھی عملی کام نہیں ہوا ،پاکستان ایٹم بم بنا سکتا ہے تو چھوٹی چیزیں کیوں نہیں بنا سکتا ، 40فیصد آبادی کو غربت سے نکالنا، ملکی دولت کو بڑھانا ،ماحولیاتی تحفظ میرے وژن ، نیا پاکستان ہاؤسنگ سے 40 قسم کی انڈسٹری چلنا شروع ہو گی، تقریب سے خطاب

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی بالا دستی سے تبدیلی آئیگی ،نظام کرپٹ ہو تو چند لوگ امیر باقی ملک غریب ہو جاتا ہے ، 40فیصد آبادی کو غربت سے نکالنا ، ملکی دولت کو بڑھانا اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ان کے 3 بڑے وژن ہیں جن پر عمل پیرا ہیں، پاکستان ایٹم بم بنا سکتا ہے تو چھوٹی چیزیں کیوں نہیں بنا سکتا ، ملکی دولت بڑھانے کیلئے درآمد میں کمی اوربرآمدات کو بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں، تین روزہ آئی سی ای سی نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ نمائش کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، 40 فیصدآبادی کو غربت سے نکالنا میرا وژن ہے ، ملک کی مجموعی پیداوار میں اضافہ ترجیحات میں شامل ہے ، پاکستان کبھی بہت آگے جارہا تھا ، ایشیاء کے دیگر ملکوں کیلئے 60 کی دہائی میں پاکستان ایک ماڈل تھا۔60 کی دہائی کی معاشی ترقی کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔ لوٹ مار سے ملک آگے نہیں بڑھ سکا، غریب غریب تر اور ملک میں ایک چھوٹا سا طبقہ امیر ترین بن گیا جبکہ ملک غریب تر ہوتا گیا جس کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے ۔ سسٹم کرپٹ ہوتو چند لوگ امیر جبکہ ملک غریب ہو جاتا ہے قانون کی بالادستی سے ہی ملک میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آئے گی ۔وزیراعظم نے کہاکہ ہم ملک کو ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن کرنا چاہتے ہیں اور نچلے طبقے کو اوپر اٹھانا چاہتے ہیں نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے احساس پروگرام کا اجراء کیا۔ کامیاب پاکستان پروگرام بہت جلد لانچ کرنے جارہے ہیں کامیاب پروگرام کے تحت ہر خاندان کے ایک فرد کو تکنیکی تربیت دی جائے گی۔کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلاسود قرض فراہم کیے جائیں گے ۔ ماضی میں گھر بنانے کیلئے بینک قرضے نہیں دیتے تھے اب صورتحال بدل چکی ہے موجودہ حکومت نے ملک میں ہاؤس فنانسنگ شروع کی ، تعمیراتی شعبے میں بڑے پیمانے پر انقلاب لارہے ہیں۔ شہروں میں سب سے زیادہ روزگار تعمیرات کے شعبے سے جڑا ہوا ہے ۔ تعمیراتی شعبے کے فروغ سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی ملکی دولت میں اضافہ ہوگا ، ٹیکس محصولات کا نظام بہتر کرنے کیلئے اصلاحات لارہے ہیں ، ملک میں ایک خاص طبقہ ملک کی معاشی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکاتا رہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ برآمدات کے فروغ جبکہ درآمدات میں کمی سے معاشی حالات مزید بہتر ہوں گے ۔ برآمدات بڑھانے کیلئے برآمدی شعبے کو خصوصی مراعات دیں گے ۔ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا میرا تیسرا بڑا وژن ہے ۔ اگر ملک کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچانا ہے تو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے ۔میرا دوسرا وژن ملکی دولت کو بڑھانا ہے ۔ ہم زیادہ تر چیزیں درآمد کرتے ہیں درآمدات کو کم کرنے اور برآمدات کو بڑھانے پر کسی نے توجہ ہی نہیں دی اگر ایک ملک ایٹم بم بناسکتا ہے تو دوسری چیزیں بنانا اس کیلئے کیا مشکل ہے ۔ برآمدات بڑھائے بغیر ملکی دولت بڑھ ہی نہیں سکتی۔ وزیراعظم نے کہاکہ شہروں میں سرکاری زمینوں پر طاقتور لوگوں نے قبضے کیے ہوئے ہیں، اب ہم ان قبضہ گروپس کے پیچھے جارہے ہیں اور ان علاقوں کو گرین ایریاز بنارہے ہیں تاکہ آئندہ نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑ کر جائیں ۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ روٹی، کپڑا اور مکان کی بات ہوتی تھی لیکن اس پر کبھی عملی کام نہیں ہوا۔ ہم پاکستان میں رائج کرپٹ سسٹم کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سے 40 قسم کی انڈسٹری چلنا شروع ہو جائے گی۔ کنسٹرکشن انڈسٹری چلنے سے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کیا ہے ۔ پاکستان میں ہر چیز کو امپورٹ کیا جاتا ہے لیکن کبھی کسی نے نہیں سوچا کہ ہر چیز کو کیوں درآمد کرتے ہیں، ہر جگہ پر سسٹم رکاوٹ بنتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے شہروں کے اندر بہت زیادہ درخت لگانے ہیں۔ لاہور اور پشاور کو سٹی آف گارڈن کہا جاتا تھا لیکن شہر پھیلتے جا رہے ہیں کسی نے بھی گرین ایریاز کا نہیں سوچا۔ میں نے اب ہر شہر کا ماسٹر پلان بنانے کا کہا ہے ۔ اس کے علاوہ آبادی بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے ، فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ سامنے آ رہا ہے ۔لاہور کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دریائے راوی سیوریج کا ایک نالہ بن چکا ہے ۔ راوی سٹی بنانے کا مقصد شہر کو بچانا ہے کیونکہ اگر یہی حال رہا تو لاہور میں بھی واٹر ٹینکر مافیا آ جائے گا۔وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں پنجاب اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ، رواں سال ڈویژن اور ضلع کی سطح پر منظور شدہ چار ہزار سے زائد ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی ۔ ادھر وزیراعظم عمران خان سے بڑے کاروباری شعبوں سے تعلق رکھنے والے برآمد کنندگان کے وفد نے پیر کو ملاقات کی۔

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.