تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوا لی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے، پہلے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔

دوسری جانب ملک میں کورونا کی تیسری لہر نے شدت اختیار کرلی ہے۔ گزشتہ روز ملک بھر سے کورونا کے 3 ہزار 495 کیس سامنے آئے ہیں اور 61 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، اس طرح ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہوگئی ہے جب کہ اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv