تازہ تر ین

وزیراعظم سے سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے۔

 وزیرِ اعظم نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہاکہ بلوچستان اور سابقہ قبائلی علاقوں کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا،بلوچستان اور سابقہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کا انتخاب وفاق کی مزید مضبوطی کا باعث بنےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ  جس خوش اسلوبی سے ماضی میں چیئرمین سینیٹ نے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں،  امید ہے اپنے دوسرے دور میں بھی وہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv