تازہ تر ین

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں مسافر بس کھائی میں گرگئی، 27 افراد ہلاک

انڈونیشیاکے جزیرے  جاوا میں مسافر بس کھائی میں  جا گری  جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر یاجنسی کے مطابق انڈونیشیاکے جزیرے  جاوا میں  بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 27 افراد  ہلک ہوگئے،   مرنےوالوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بس میں سوار افرادمذہبی مقام سوبانگ سے واپس آرہے تھے، بس میں مجموعی طور پر  66 سوار تھے ، حادثے میں 39مسافرمحفوظ رہے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  جس سڑک پر حادثہ پیش آیا وہاں کافی اندھیرا تھا اور سڑک بھی خراب تھی۔

حادثے کے بعد  زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کےلیےکرین کی مدد لی گئی ،مرنے والوں میں اسکول کے طلبہ  بھی شامل  ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv