تازہ تر ین

پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدوار نامزد کردیا

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار نامزد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہ اجلاس میں متفقہ طور پر یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کی تجویز پیش کی تھی جس کی عوامی نیشنل پارٹی نے بھی حمایت کی۔

خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار تھے اور انہوں نے حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv