تازہ تر ین

اسرائیل کے شام میں فوجی تنصیبات پرحملے، 10 فوجی جاں بحق

اسرائیل کے شام میں فوجی تنصیبات پرحملے میں کم از کم 10 فوجی  جاں بحق ہوگئے ہیں۔

شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی   حملے میں جاں بحق ہونےوالوں میں 3شامی اور 7غیرملکی فوجی شامل ہیں جبکہ  ایک فوجی زخمی بھی ہوا۔

شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات گئے شامی فوج سے تعلق رکھنے والے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ  اسرائیل نے حملے شامی حملوں کےجواب میں کیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv