تازہ تر ین

فاروق ستار بھی کرونا وائرس میں مبتلا

ایم کیو ایم پاکستان کے سینیر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق سینیر سیاستدان فاروق ستار نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 15 روز کیلئے رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قمر زمان کائرہ اور راجا پرویز اشرف کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ دونوں رہنما گلگت بلتستان میں انتخابی مہم میں حصہ لے رہے تھے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں کرونا کی دوسری لہر کے بعد پاکستان میں کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ این سی او سی کے اجلاس میں وائرس پر قابو پانے اور مؤثر اقدامات کے تحت انڈور شادی ہالز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv